اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا کیا۔
وفاقی نظامت تعلیمات کے نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی تعلیمی ادارے 10 جون سے 31 جولائی بند رہیں گے ،اداروں کے سربراہان ضروری سٹاف کو بلا سکیں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چھٹیوں میں اداروں کا سٹاک چیک، فرنیچر اور عمارات کی مرمت کی جائے ۔