پشاور ہائیکورٹ: اسد قیصر، انور تاج کی راہداری ضمانت منظور

Published On 21 June,2023 07:47 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور انور تاج کی راہداری ضمانت منظور کر لی۔

پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور انور تاج کیخلاف اسلام آباد میں مقدمات پر سماعت ہوئی، اسد قیصر اور انور تاج کی جانب سے راہداری ضمانت کیلئے درخواست پر جسٹس وقار احمد نے سماعت کی، جس کے دوران عدالت نے اسد قیصر اور انور تاج کی راہداری ضمانت منظور کر لی۔

عدالت نے دونوں کو 3 جولائی تک متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا، عدالت نے اسد قیصر اور انور تاج کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔

عدالت کے مطابق 3 جولائی تک متعلقہ عدالت میں پیش نہ ہونے کی صورت یہ آرڈر واپس تصور ہو گا، مقدمات میں گزشتہ روز اسلام آباد کی عدالت نے ضمانت خارج کی تھی۔