کراچی: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقم کی تقسیم کے دوران بھگدڑ، متعددخواتین زخمی

Published On 26 June,2023 12:33 pm

کراچی: (دنیانیوز) کراچی میں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کےتحت رقم کی تقسیم کےدوران بھگدڑ مچنے سے متعدد خواتین زخمی اور بے ہوش ہوگئیں ۔

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق کراچی میں کے پی ٹی گراؤنڈ کے قریب بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مرکز میں رقم کی تقسیم کے دوران  بھگدڑ مچ گئی ۔

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق چند خواتین نےدیوارپھلانگ کر کے پی ٹی گراؤنڈ میں کودنےکی کوشش کی تھی جس کے نتیجے میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ، زخمی خواتین کو ریسکیو کرنے کے لیے متعدد ایمبولینسز روانہ کی گئیں جن کے ذریعے خواتین کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔

سربراہ ٹراماسینٹرڈاکٹر صابرمیمن کاکہنا ہے کہ زیادہ ترمریض دم گھنٹےسےمتاثرہوئے ہیں ، متعددزخمیوں کوبےنظیربھٹوٹراماسینٹرمنتقل کردیاگیا ، عملہ طبی امداد دینے میں مصروف ہے تاہم ہسپتال میں تاحال کسی کومردہ حالت میں نہیں لایاگیا۔