کراچی: (دنیا نیوز) نقص امن کے خدشے کے پیش نظر وفاقی اردو یونیورسٹی گزشتہ روز بند رہنے کے بعد آج 14 ستمبر کو بھی بند رکھی جائے گی۔
رجسٹرار وفاقی اردو یونیورسٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے یونیورسٹی کی انتظامیہ کو رپورٹ دی گئی کہ یونیورسٹی میں نقص امن کا خدشہ ہے۔
ذرائع کے مطابق یونیورسٹی میں آئی ایس او اور انجمن طلباء اسلام کے درمیان تصادم کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے وفاقی یونیورسٹی کے دونوں کیمپس آج بھی مکمل طور بند رہیں گے۔