پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا ہے، انتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام ہے، ہم آئین کو سپورٹ کرتے ہیں۔
صدر عارف علوی کے الیکشن کمیشن کو انتخابات بارے لکھے گئے خط پر ردعمل دیتے ہوئے پی ٹی آئی پی کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا کہ پاکستان کے آئین کے مطابق مردم شماری کا نوٹیفکیشن ہونے کے بعد نئی حلقہ بندیاں ضروری ہیں۔
پرویز خان خٹک نے کہا کہ جب تک نئی حلقہ بندیاں نہیں ہوں گی انتخابات ممکن نہیں عارف علوی کا انتخابات کی تاریخ دینا مزید آئینی بحران پیدا کرنے کے مترادف ہے۔
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سربراہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات نئی حلقہ بندیوں کے مطابق کرے۔