بالاکوٹ: (دنیا نیوز) وادی ناران، کاغان اور مری کے پہاڑوں نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔
کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق برفباری کے باعث بابو سرٹاپ جانے والی سڑک بند ہوگئی، سیاحوں کو سفر سے گریز کی ہدایت جاری کر دی گئی، بٹہ کنڈی، جلکھڈ اور لولوسر جھیل پر چار سے چھ انچ تک برفباری ریکارڈ کی گئی، بابو سر ٹاپ پر پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ گٹی داس کے مقام پر بھی برفباری کے باعث پھنسے سیاحوں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا، مری میں بھی موسم سرما کی پہلی برف باری سے سیاحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، مری میں سردی کی شدت بھی بڑھ گئی۔