کراچی: (دنیا نیوز) ایم کیوایم پاکستان کی سینئر ڈپٹی کنوینر نسرین جلیل نے کہا کہ کورنگی ہمیشہ سے ایم کیو ایم کا مضبوط گڑھ رہا، ہمارے آج بھی 100 کارکن لاپتہ ہیں۔
ایم کیوایم پاکستان کی سینئر ڈپٹی کنوینر نسرین جلیل نے کورنگی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورنگی میں اتنی بڑی تعداد میں عوام کو دیکھ کر خوشی ہورہی ہے، کورنگی نے اس تحریک کی جدوجہد میں قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے۔
نسرین جلیل نے کہا کہ لاپتہ کارکنوں میں کورنگی کے بھی 8 کارکن آج تک لاپتہ ہیں، جب ہمارے بھائیوں کو گھروں سے بے گھر ہونا پڑا تو خواتیں نے بھاگ دوڑ سنبھالی۔