کراچی: (ویب ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی والدہ انوار جہاں بیگم امریکا میں انتقال کر گئیں۔
بابر غوری کے اہلخانہ کی جانب سے انوار جہاں بیگم کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ ظہر حمزہ مسجد ہیوسٹن میں ادا کی جائے گی اور تدفین فارسٹ پارک سیمنٹری میں ہوگی۔
ایم کیو ایم رہنما بابر غوری کی والدہ 3 ماہ قبل امریکا کے شہر ہیوسٹن منتقل ہوئی تھیں۔
سابق وفاقی وزیر بابر غوری کی والدہ کے انتقال پر مقامی کمیونٹی کے افراد نے ان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی کی والدہ بھی انتقال کر گئی تھیں۔