اسلام آباد: (ویب ڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے مرکزی نظام برائے تصفیہ شکایات قائم کر دیا۔
نادرا حکام کا کہنا ہے کہ اس پلیٹ فارم پر درج ہونے والی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے گا، ہماری خدمات، سہولیات یا عملے سے متعلق کوئی بھی شکایت ہو، آن لائن ویب پورٹل پر درج کرائیں یا ہیلپ لائن پر کال کریں ، نادرا شکایت کا ازالہ کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مستعد عملہ 24 گھنٹے آپ کی خدمت کے لئے حاضر ہے، شکایت درج کرانے پر متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے خود آپ سے رابطہ کریں گے اور فوری طور پر یا زیادہ سے زیادہ 7 دن کے اندر آپ کا مسئلہ حل کریں گے۔
نادرا حکام کے مطابق شہری اپنی شکایات نادارا کے ویب پورٹل:http://complaints.nadra.gov.pk، چوبیس گھنٹے ہیلپ لائن:051111786100 اور پاکستانی موبائل صارفین کے لئے:1777 پر کرسکتے ہیں۔