بلوچستان کابینہ کی تشکیل مزید تاخیر کا شکار، حلف برداری عید کے بعد ہوگی

Published On 07 April,2024 07:39 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کابینہ کی تشکیل مزید تاخیر کا شکار ہوگئی۔

پیپلز پارٹی، ن لیگ اور دیگر اتحادی جماعتوں میں تاحال کابینہ کی تشکیل پر اتفاق نہ ہوسکا، ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق بلوچستان کابینہ کی تشکیل کے فارمولے پر اتحادیوں کے درمیان کوئی اختلاف نہیں۔

ترجمان بلوچستان حکومت نے مزید بتایا کہ صوبائی کابینہ عیدالفطر کے فوری بعد حلف اٹھائے گی۔