وفاق نے خیبرپختونخوا میں جاری 177 منصوبوں میں سے 91 ختم کر دئیے

Published On 04 June,2024 04:31 pm

پشاور: (دنیا نیوز) وفاق نے خیبر پختونخوا میں جاری 177 منصوبوں میں سے 91 ختم کردئیے۔

محکمہ ترقی و منصوبہ بندی کے مطابق منصوبوں کی تکمیل کی مالیت ایک ہزار 361 ارب روپے ہیں، ختم کئے گئے پی ایس ڈی پی منصوبوں میں کئی 70 فیصد تک مکمل ہوچکے ہیں، منصوبوں میں سوات موٹروے فیز ٹو، انسٹی ٹیوٹ آف پٹرولیم کرک شامل ہے۔

محکمہ ترقی و منصوبہ بندی کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ بٹ خیلہ ہسپتال میں برن سنٹر، سروزئی ڈیم ہنگو بھی شامل ہے، تاندہ ڈیم توسیع سمیت دیگر منصوبوں کو بھی پی ایس ڈی پی سے نکال دیا گیا، ایس آئی ایف سی منظور شدہ چشمہ رائٹ بینک کنال گریویٹی منصوبہ بھی نکال دیا۔

محکمہ ترقی و منصوبہ بندی نے مزید بتایا کہ مردان میں انجینئرنگ اور وومن یونیورسٹی، سڑکوں کی تعمیر بھی پی ایس ڈی پی سے خارج کردی گئی۔