لاہور: (دنیا نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ فاٹا کے لوگوں کے بڑے تحفظات ہیں، ریاست فوری فاٹا اور پاٹا کے مسائل کا حل نکالے۔
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے، زراعت کی ترقی کے لئے کام کرنا وقت کی ضرورت ہے، خیبرپختونخوا معدنیات سے مالا مال صوبہ ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ سی پیک پاکستان کے لیے گیم چینجر ہے، افغانستان کے ساتھ 7 روٹس کو کاروبار کے لئے کھولنا چاہئے، فاٹا کا بڑا آلارمنگ ایشو ہے، فاٹا کے لوگوں کے ساتھ وعدے پورے نہیں کئے گئے۔