صدر مملکت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے علیحدہ علیحدہ اجلاس طلب کر لئے

Published On 05 June,2024 10:36 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے علیحدہ علیحدہ اجلاس طلب کرلئے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 6جون بروزجمعرات شام 5 بجے طلب کرلیا، صدرمملکت نے سینیٹ کا اجلاس 7جون بروزجمعہ صبح ساڑھے10بجےطلب کرلیا۔

صدرمملکت نے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آرٹیکل 54 ایک کے تحت طلب کئے۔