پشاور: (دنیا نیوز) مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ اس وقت وفاقی بجٹ ایک معمہ بن چکا ہے، وزیر اعظم ملک سے باہر ہیں، مارکیٹ میں مختلف ٹیکسوں کی افواہیں چل رہی ہیں۔
مزمل اسلم نے کہا کہ وفاقی وزارت خزانہ عملی طور پر خول میں کام کر رہی ہے جس کی وجہ سے باہر غیر یقینی صورتحال ہے، حکومتی وزیر سٹاک مارکیٹ پر ٹریڈنگ کا الزام لگا رہا ہے۔
صوبائی مشیر خزانہ نے کہا کہ ممکنہ ٹیکسز لاگو ہونے کی صورت میں ملک نہیں چل سکے گا، کیا سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لئے بغیر وفاقی بجٹ پیش کیا جاسکتا ہے، وفاقی بجٹ میں ٹیکسز کی افواہوں نے سرمایہ کاروں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔
مزمل اسلم نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ میں 2000 پوائنٹس کی ایک مرتبہ پھر تنزلی ہوئی ہے، ملک چلانا شہباز سرکار اور پی ڈی ایم کے بس کی بات نہیں ہے۔