پشاور: (دنیا نیوز) پولیس اہلکاروں کی جانب سے اصل کے بجائے اے ایس آئی کا رینک لگانے پر کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار نے پولیس اہلکاروں کی جانب سے اصلی رینک ظاہر نہ کرنے کا نوٹس لے لیا، کاشف ذوالفقار نے ایسے اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے ضلع بھر کے تمام پولیس افسروں کو مراسلہ جاری کر دیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکار ڈیوٹی کے وقت اصل رینک کی بجائے اے ایس آئی کا رینک لگاتے ہیں، اصل رینک کے بجائے دوسرا رینک لگانا قواعد وضوابط کی خلاف ورزی ہے۔
ایس ایس پی آپریشنز نے کہا ہے کہ پولیس اہلکار اپنے اصل رینک کا استعمال کریں، عملدرآمد نہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔