کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان حکومت نے 9 گرین بسوں کی خریداری کی منظوری دے دی۔
سیکرٹری ٹرانسپورٹ بلوچستان حیات اللہ کاکڑ نے بتایا ہے کہ حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں 9 گرین بسوں کی خریداری کا اعلان کیا تھا جس کی سمری محکمہ ٹرانسپورٹ نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو بھجوائی، وزیراعلیٰ نے 9 بسوں کی خریداری کی منظوری دے دی ہے اور محکمہ ٹرانسپورٹ ان بسوں کی خریداری کیلئے جلد ٹینڈر جاری کرے گا۔
سیکرٹری کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے 5 بسیں کوئٹہ اور 4 تربت میں چلائی جائیں گی، کوئٹہ میں لائی جانے والی 5 بسیں شہر میں نئے روٹس پر چلائی جائیں گی جبکہ کوئٹہ میں پہلے ہی 10 گرین بسیں چلائی جا رہی ہیں۔