کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں 14 فروری کو چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے ۔
عوام کے آرام کو دیکھتے ہوئے حکومت سندھ نے شب برأت کے اگلے روز 14 فروری بروز جمعہ تعطیل کا اعلان کیا ہے تاکہ ساری رات عبادت میں مصروف عوام آرام کرسکیں۔
محکمہ تعلیم سندھ نے تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، جس کے مطابق 15 شعبان کو سندھ کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی ۔