سالانہ سٹیٹ آف انوائرمنٹ رپورٹ 2024 کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی

Published On 12 February,2025 09:49 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب ماحولیاتی تحفظ ایجنسی نے سالانہ سٹیٹ آف انوائرمنٹ رپورٹ 2024 کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

کمیٹی ڈائریکٹر جنرل ای پی اے ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے، ماحولیاتی تحفظ، پائیدار ترقی اور آلودگی کے کنٹرول کے اقدامات پر رپورٹ تیار کی جائے گی۔

پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن ایکٹ 1997 کے تحت سالانہ رپورٹ کی تیاری لازم رپورٹ میں فضائی معیار، پانی کے وسائل، حیاتیاتی تنوع، فضلہ انتظام، زمین کے استعمال اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے اہم امور شامل ہوں گے۔

رپورٹ کی تیاری کیلئے متعلقہ حکومتی اداروں، صنعتوں، کمیونٹیز اور این جی اوز سے مشاورت کی جائے گی، 10 فروری 2025 تک ڈیٹا اکٹھا اور تجزیہ مکمل کیا جائے گا، 26 فروری 2025 تک ابتدائی رپورٹ پیش کی جائے گی، 5 مارچ 2025 تک حتمی رپورٹ تیار کرکے پیش کی جائے گی۔

کمیٹی میں ای پی اے پنجاب کے مختلف ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز شامل ہیں، کمیٹی کی سیکرٹری ڈپٹی ڈائریکٹر ریگولیٹری کنٹرول افراح علی ہوں گی، ڈائریکٹر جنرل ای پی اے نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔