لندن: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف طبی معائنے کے بعد ایون فیلڈ پہنچ گئے۔
صحافی کی جانب سے سوال کا جواب دیتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ الحمدللہ طبیعت ٹھیک ہے۔
اس موقع پر کراٹے چیمپئن بہنوں شاہدہ عباسی اور صابرہ گل نے نواز شریف سے ملاقات کی، نواز شریف نے میڈل جیتنے پر شاباش دی۔
سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ بلوچستان کی بچیاں ہر میدان میں آگے آ رہی ہیں۔
کراٹے چیمپئن صابرہ گل کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ نواز شریف بھی ہمیں ایوارڈ دینے کا اعلان کریں گے، توقع ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے بھی جلد ملاقات ہوگی۔