خود سے گرفتاری دینے والے قیدی کے ساتھ نرمی سے پیش آئیں گے: آئی جی سندھ

Published On 04 June,2025 12:53 am

کراچی: (دنیا نیوز) آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ جو قیدی خود سے گرفتاری دے گا اس سے نرمی سے پیش آئیں گے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ’’دنیا نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی پالیسی ہے جو قیدی تعاون کرے گا اس سے سختی نہیں کی جائے گی، کراچی میں 10 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ہر ٹیم میں 10 سے 12 افسران و اہلکار رکھے گئے ہیں۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ٹیموں کو ٹاسک دیا ہے کہ جلد آپریشن مکمل کریں اور مفرور قیدیوں کو گرفتار کریں، غفلت سامنے آئی ہے، جس پر جانچ جاری ہے، جیل کے اطراف اور اندر مزید اہلکار تعینات کئے گئے ہیں، مزید نفری کی تعیناتی کی بھی حکومت کو سفارش کررہے ہیں۔

غلام نبی میمن کا مزید کہنا تھا کہ جیل سے قیدی فرار ہونے سے اب تک جس نے اچھا کام کیا اس کو سراہا جائے گا۔