ایران نے دو پاکستانیوں کے قتل کی تصدیق کر دی

Published On 05 June,2025 01:01 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایرانی حکام نے دو پاکستانیوں کے قتل کی تصدیق کردی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قتل ہونے والی پاکستانیوں کے نام مجاہد اور محمد فہیم ہے، پاکستانی شہری ایران کے سیستان بلوچستان میں قتل ہوئے ہیں، تہران میں پاکستانی سفارت خانہ اور زاہدان میں قونصل خانہ متعلقہ ایرانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ سفارت خانہ ضروری مدد اور تعاون فراہم کر رہا ہے، لاشوں کو وطن واپس لانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، ضروری انتظامات پورے ہوتے ہی لاشوں کو واپس لایا جائے گا۔