لندن: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم و صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے ورکرز کے ساتھ ملاقات کی، لیگی کارکنوں نے پارٹی نغمہ سنایا۔
اس موقع پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ن لیگ نواز شریف نے کہا کہ پاکستان درست سمت میں جارہا ہے، شہباز شریف نے پاکستان کی معیشت کو بہت بہتر کر دیا ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے جنگ جیتی، فیلڈ مارشل کی جنگی بہترین حکمت عملی نے بھارت کے خلاف جنگ میں فتح دلوائی۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ سید عاصم منیر فیلڈ مارشل کے عہدہ کے حق دار تھے، انہوں نے بھارت کو شکست دی۔
لیگی کارکنوں سے گفتگو میں نواز شریف نے کہا کہ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت نے متعدد نئے منصوبے دیئے، وزیراعلیٰ پنجاب کے عوام کی بہتری کیلئے انتھک محنت کر رہی ہیں۔
نواز شریف نے کہا کہ سمبڑیال الیکشن میں بڑے مارجن سے فتح مسلم لیگ ن کی حکومت پر عوام کے اعتماد کا اظہار ہے، صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے لیگی کارکنوں سے طویل بیٹھک کی۔