والد سے محبت کے اظہار کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

Published On 15 June,2025 09:43 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں والد سے محبت کے اظہار کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

ماں کی طرح باپ بھی اولاد کیلئے سب کچھ قربان کرنے کو تیار رہتا ہے، ایک جانب جہاں ماں اپنی اولاد کو ہر مشکل سے دور رکھتی ہے وہیں باپ اپنی اولاد کی ہر خواہش پوری کرنے کیلئے دن رات محنت کرتا ہے۔

جون کے تیسرے اتوار کو دنیا بھر میں والد سے محبت کے اظہار کا دن منایا جاتا ہے اور اس بات کا اعتراف کیا جاتا ہے کہ ایک والد اپنی فیملی پر چھت کی مانند ہوتا ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔

باپ دنیا کی وہ واحد ہستی ہے جو اپنی اولاد کو خود سے زیادہ کامیاب دیکھنا چاہتی اور اسی تگ و دو میں وہ اپنی جان تک لڑا دیتا ہے۔

والد چاہے جس طبقے سے بھی تعلق رکھتا ہو اپنی بچوں کی خوشیاں سمیٹنے میں کوشاں رہتے ہوئے خود اپنا سکون بھول جاتا ہے، والد ایک شجر سایہ دار کی طرح اپنے بچوں کو زندگی کے سردو گرم سے محفوظ رکھتا ہے۔

اپنے والد کی قدر کیجئے، آج کے دن خاص طور پرہر والد کو سلام۔