سپریم کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر جاری، 5 بنچز تشکیل

Published On 28 June,2025 10:48 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کی سماعت کے لیے ججز روسٹر جاری کرتے ہوئے 5 بنچز تشکیل دے دیے ہیں جن میں 4 بنچ اسلام آباد جبکہ ایک بنچ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔

اسلام آباد میں تشکیل دیا گیا بنچ ون چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ہوگا جبکہ بنچ ٹو جسٹس منیب اختر اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل ہو گا۔

اسی طرح بنچ تھری جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل ہوگا جبکہ بنچ چار میں جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس ملک شہزاد موجود ہوں گے۔

لاہور رجسٹری میں بنچ جسٹس امین الدین خان، جسٹس شاہد بلال اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ہوگا اور سپریم کورٹ کے یہ بنچز آئندہ ہفتے اہم آئینی و قانونی مقدمات کی سماعت کریں گے۔