زہریلا کھانا کھانے سے6 افراد کی حالت خراب، 2 بچیاں دم توڑ گئیں

Published On 30 June,2025 07:19 pm

کامونکی: (دنیا نیوز) مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے 2 کمسن بہنیں دم توڑ گئیں جبکہ 4 افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

افسوسناک واقعہ ایمن آباد میں پیش آیا جہاں گزشتہ رات پولیس اہلکار راشد نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ نجی فوڈ پوائنٹ سے کھانا کھایا جس کے بعد راشد کی اہلیہ اور 4 بچوں سمیت حالت بگڑ گئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حالت خراب ہونے پر تمام افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 7 سالہ نور فاطمہ اور 4 سالہ جنت دم توڑ گئیں جبکہ دیگر افراد کو علاج کیلئے گوجرانوالہ ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔