نالہ بئیں کے سیلابی ریلے میں 60 افراد پھنس گئے، بروقت ریسکیو کر لیا گیا

Published On 10 July,2025 11:28 pm

نارووال: (دنیا نیوز) برساتی نالہ بئیں کے سیلابی ریلے میں 60 افراد پھنس گئے۔

ریسکیو واٹر ٹیموں نے بروقت رسپانس کے ذریعے سیلاب میں پھنسے ہوئے افراد کو بچا لیا، ریلے میں پھنسے ہوئے افراد میں بچے، خواتین اور مرد شامل تھے۔

بتایا گیا ہے کہ شہری برساتی نالہ بئیں گاؤں سکمال کے قریب پانی کی سطح بلند ہونے پر پھنس گئے تھے۔

متاثرین میں 24 مرد، 29 خواتین اور 7 بچے شامل ہیں، عوام نے ریسکیو کی بروقت کارروائی اور خدمات کو بھرپور سراہا۔