سیاسی لیڈرشپ نےعوام کے بجائے اپنے حالات بہتر کیے: شاہد خاقان

Published On 11 July,2025 07:35 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سیاست کا مقصد صرف حصول اقتدار نہیں ہونا چاہئے، سیاسی لیڈرشپ نےعوام کے بجائے اپنے حالات بہتر کیے۔

اپنے ایک بیان میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گزشتہ 8 سال سے پاکستان میں غربت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، حکمرانوں کو جواب دینا ہوگا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے کیا کیا؟۔

عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ ہم حقائق اور ملکی فلاح کی بات کرتے ہیں، ہمارا مقصد گالی گلوچ کرنا نہیں، ہماری جماعت پاکستان کو بہترمستقبل دے گی۔