ڈسکہ: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ مریم نواز کی طرف سے سانحہ سوات کے ورثاء میں امدادی چیکس تقسیم کر دیئے گئے۔
سانحہ سوات میں 10 جاں بحق افراد کے تین ورثا کو 80، 80 اور 40 لاکھ روپے مالیت کے چیک دیئے گئے، چیک صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق اور رکن قومی اسمبلی سیدہ نوشین افتحار نے دیئے۔
صوبائی وزیر میاں ذیشان رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز ہر مشکل میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہوتی ہیں۔
ذیشان رفیق نے کہا کہ مالی امداد مرحومین کا ازالہ نہیں، دل آج بھی خون کے آنسو رو رہا ہے، ہنستے بستے خاندان انتظامیہ کی کوتاہی اور بد انتظامی کی وجہ سے اُجڑ گئے۔
صوبائی وزیر نے ہکا کہ دوسرے صوبوں کی حکومتوں کو مریم نواز شریف سے سیکھنا چاہیے، دو گھنٹے تک مرحومین مدد کیلئے پکارتے رہے مگر ان کو بچانے کوئی نہ آیا۔