کراچی: (دنیا نیوز) قلات میں فائرنگ سے جاں بحق کراچی سے تعلق رکھنے والے قوالوں کی میتیں کراچی پہنچا دی گئیں۔
بس میں موجود عینی شاہد کے مطابق گھات لگائے دہشتگردوں نے بس پر اندھا دھند فائرنگ کی، واقعہ کے بعد مقامی لوگوں نے ہماری مدد کی، قلات میں مسافر بس پر فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔
مقدمہ ایس ایچ او تھانہ قلات کی مدعیت میں درج کیا گیا، دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کر لی گئیں، دہشتگردی کے واقعے میں تین افراد جاں بحق ہوئے تھے۔