کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے بلوچستان ہائیکورٹ میں مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کو چیلنج کر دیا گیا۔
بلو چستان نیشنل پارٹی کی جانب سے پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے پٹیشن دائر کی۔
اس سے قبل جمعیت علمائے اسلام، نیشنل پارٹی اور نوابزہ لشکری رئیسانی کی جانب سے بھی مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کو چیلنج کیا جا چکا ہے۔