ژوب میں شہید ہوئے مسافر غلام سعید کا جسد خاکی دیکھ کر والد کا انتقال

Published On 12 July,2025 12:30 pm

میاں چنوں: (دنیا نیوز) ژوب میں پنجابی شناخت کر کے شہید کیے گئے غلام سعید کی لاش دیکھ کر والد بھی شدت غم سے وفات پاگئے۔

میاں چنوں میں غلام سعید کا جسد خاکی آبائی گھر چک نمبر 72 پندرہ ایل پہنچا تو مقتول کے والد غلام سرور نے میت دیکھتے ہی دم توڑ دیا۔

غلام سرور کافی عرصہ سے بیمار تھے، بیماری کی اطلاع پر بیٹا گھر واپس آرہا تھا مگر والد سے ملاقات نہ ہو سکی، دونوں کے جنازے ایک ساتھ اٹھنے پر ہر آنکھ اشک بار ہو گئی۔

باپ بیٹے کی نماز جنازہ گاؤں 72 پندرہ ایل کی سکول گراؤنڈ میں ادا کی گئی، نمازِ جنازہ میں سیاسی، سماجی شخصیات، پولیس اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

دنیا پور میں بھی تین جنازے ایک ساتھ اٹھنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا، ہر آنکھ نم نظر آئی جبکہ لاہور میں جنید کی نماز جنازہ میں شریک افراد نے بتایا کہ وہ بیوی بچوں کو سسرال چھوڑنے کوئٹہ گیا تھا، واپس میت آئی۔