سیم نالہ میں نہاتے ہوئے دو بچے ڈوب گئے

Published On 19 July,2025 06:38 pm

وزیرآباد: (دنیا نیوز) ریسکیو حکام کے مطابق سیم نالہ میں نہاتے ہوئے دو بچے ڈوب گئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ نواحی علاقہ وزیرکے چٹھہ میں دو کمسن بچے سیم نالہ میں نہا رہے تھے، ایک بچے کو بچا لیا گیا جبکہ دوسرا بچہ گہرے پانی کی نذر ہو گیا۔

حکام ریسکیو کے مطابق ڈوبنے والے بچے کی لاش کو ایک گھنٹہ کی مشقت کے بعد نکال لیا گیا، ڈوب کر جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت صائم غضنفر کے نام سے ہوئی ہے۔