وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا گیا بلوچستان میں خاتون مرد کا قتل ظلم ہے ،ملزموں کو سزا دلائیں گے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’’دنیا مہربخاری کےساتھ‘‘میں گفتگو بربریت اورظلم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، یہ ظلم ہے چاہے ان کی شادی ہوئی تھی یا نہیں،میرا مقصد لوگوں کوحقائق بتانا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں مظلوم لوگوں کےساتھ کھڑا ہوں، اچھی پراسیکیوشن کریں گے کسی کے پریشر میں نہیں آؤں گا،جنہوں نےبربریت کی انہیں سزا دلوائیں گے،جرگہ سسٹم ختم کرنے کیلئے سول سوسائٹی بھی کوشش کرے۔
وزیراعلیٰ قبائلیت کے نام ہر جہالت کا مظاہرہ کیا گیا، غیرت کےنام پر قتل ظلم ہے ، متعلقہ ایس پی کو ذمہ داری پوری نہ کرنے پر معطل کردیا گیا، اس کیس میں آئین وقانون کےمطابق آگےچلیں گے۔