دریائے سندھ میں کالا باغ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب، متعدد علاقے زیر آب

Published On 22 July,2025 01:41 am

کالا باغ: (دنیا نیوز) دریائے سند ھ میں کالا باغ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب، ہندال والہ، شیخانوالی سمیت متعدد نشیبی علاقوں میں پانی داخل ہوگیا۔

سیلاب کے باعث فصلیں متاثر ہوگئیں، کندیاں کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کی آمد میں اضافہ ہوگیا، چشمہ بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب آگیا، کچے کے علاقے متاثر ہوئے، فصلوں کو نقصان پہنچا۔

دریائے جہلم میں جھنگ کے مقام پر پانی کی سطح بلند ہوگئی، 20 دیہات زیر آب آگئے، دریائے سندھ کا لیہ کے مختلف علاقوں میں کٹاؤ جاری رہا، لوگ نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔

23 جولائی تک دریائے جہلم، چناب اور راوی میں درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کردیا گیا۔