دریائے سندھ میں لیہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب، کئی بستیاں زیر آب، فصلیں متاثر

Published On 21 July,2025 03:02 am

لیہ: (دنیا نیوز) دریائے سندھ میں لیہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب آگیا، 12 یونین کونسلز زیر آب آ گئیں۔

سیلاب کے باعث 40 سے زائد بستیاں ریلے کی لپیٹ میں آگئیں، ہزاروں ایکڑ پر فصلیں متاثر ہوئیں، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ 4 لاکھ 24 ہزار کیوسک کا ریلہ لیہ کے مقام سے گزرے گا، ضلعی انتظامیہ نے 13 فلڈ ریلیف کیمپس، 9 ریسکیو پوائنٹس قائم کر دیئے۔

وہاڑی کے قریب دریائے ستلج کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا، متعدد بستیاں اور فصلیں پانی میں ڈوب گئیں، فیروزوالہ میں نالہ بھیڑ کے بند میں 30 فٹ چوڑا شگاف پڑ گیا، پانی قریبی آبادیوں میں داخل ہوگیا۔