پشاور:(دنیا نیوز) ناران سیف الملوک جھیل روڈ پر کلاؤڈ برسٹ اور تودہ گرنے سے 5 سو سے زیادہ سیاح اور 117 گاڑیاں پھنس گئیں ۔
سیکرٹری سیاحت خیبر پختونخوا ڈاکٹر عبد الصمد خان کا کہنا تھا کہ کئی گھنٹوں آپریشن کے بعد ناران میں ٹریفک بحال کرکے تمام پھنسے سیاحوں کو باحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاحوں کو بحفاظت نکالنے کیلئے تمام وسائل کو استعمال کیا گیا ،شہریوں سے اپیل ہے کہ خراب موسم میں ایسے سیاحتی مقامات کا رُخ نہ کریں۔