لاہور: (دنیا نیوز) پی ڈی ایم اے پنجاب نے آئندہ 24 گھنٹے میں دریائے راوی میں نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق جسڑ کے مقام پر 55 سے 60 ہزار کیوسک پانی مسلسل دریائے راوی میں داخل ہو رہا ہے۔
پی ڈی ایم اے ترجمان نے کہا کہ دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 28 ہزار کیوسک ہے جس میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم اے پنجاب نے دریائے راوی سے ملحق اضلاع کی انتظامیہ کو ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایات کر دی ہے۔
پی ڈی ایم اے ترجمان نے کہا کہ دریائے راوی کے پاٹ میں موجود شہریوں کے فوری انخلاء کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔