بھارت کیخلاف تاریخی فتح سے پاکستان کی دنیا میں عزت بڑھی: عطا تارڑ

Published On 22 August,2025 04:49 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ قوم نے متحد ہو کر بھارت کے خلاف جنگ لڑی، بھارت کیخلاف تاریخی فتح سے پاکستان کی دنیا میں عزت بڑھی۔

سی پی این ای کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ بھارت کیخلاف بیانیے کی جنگ میں کامیابی حاصل کی، بھارت نے بغیرثبوت پہلگام واقعہ کے الزامات پاکستان پر لگائے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ میڈیا نے بھارت کیخلاف جنگ میں مثبت کردار ادا کیا، معرکہ حق میں کامیابی سے دنیا کے نقشے پر ایک نیا پاکستان ابھرا ہے، بھارت کا خطے کی طاقت کا گھمنڈ خاک میں مل گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستانی میڈیا نے ریاست کے بیانیہ کو عالمی سطح پر اجاگر کیا، ایئرفورس کے شاہینوں نے تاریخ سازکارنامہ انجام دیا، قوم بھارت کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہی۔