امیر مقام کا صوابی کا دورہ، سیلاب میں 13افراد کھونے والے شہری سے اظہار تعزیت

Published On 20 August,2025 10:07 pm

صوابی:(دنیا نیوز) وزیر اعظم کے مشیرانجینئر امیر مقام کا صوابی کا دورہ، سیلاب میں 13افراد کھونے والے شہری سے تعزیت کی۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقے دالوڑی کا دورہ مشکل کی گھڑی میں پوری قوم، حکومت اور ادارے متاثرین کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کا خود بونیر آنا اس بات کی دلیل ہے، ہر شہید کے ورثاء کےلئے 20، 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا گیا ہے ، صوابی کے متاثرہ علاقے کی بجلی دو دن میں بحال کریں گے۔

وفاقی وزیر نے 13 افراد کھونے والے بزرگ شہری شاہ فضل کاکا سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ الفاظ ان لوگوں کو واپس نہیں لا سکتے جو ہم سے بچھڑ چکے ہیں۔