یہ کہنا درست نہیں کہ عمران خان کی ضمانت ہونے سے کیس ختم ہوگیا: رانا ثنا

Published On 22 August,2025 01:10 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) مشیر وزیراعظم سیاسی اُمور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ یہ کہنا درست نہیں ہے کہ عمران خان کی ضمانت ہونے سے کیس ختم ہوگیا۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی عدالتوں سے ریلیف نہ ملنے پر بھی یہی رویہ رکھا کرے، لاہور پولیس چیف نے علیمہ خان کے بیٹے کی گرفتاری کی تردید کی ہے، علیمہ خان کا الزام ثابت ہونے تک صرف الزام ہے، کسی بھی مقدمے میں ضمانت ملنا عبوری ریلیف ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 190ملین پاؤنڈ کیس شواہد کے اعتبار سے بہت مضبوط کیس ہے، پی ٹی آئی آج کے فیصلے پرخوش ہے تو یہ باعث اطمینان ہے۔