وزیر مملکت قانون وانصاف علیمہ خان کے دوسرے بیٹے کی گرفتاری سے لاعلم

Published On 22 August,2025 10:16 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیرمملکت قانون وانصاف بیرسٹرعقیل ملک نے کہا ہے کہ علیمہ خان کےایک بیٹےکی گرفتاری کا علم ہے دوسرے کی نہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’ بات نکلے گی‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرعقیل ملک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی مقتدرہ سے مذاکرات کی خواہش دوبارہ اقتدار میں آنے کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کوبیوقوف بنانا چھوڑدے، پی ٹی آئی کےکئی ارکان کی خواہش ہے مذاکرات کا کوئی نہ کوئی دروازہ کھلنا چاہیے، وزیراعظم نے بھی میثاق استحکام کی بات کی ہے۔

وزیرمملکت قانون وانصاف کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈرکےمعاملےپرپی ٹی آئی میں تضاد پایا جاتا ہے، سہیل وڑائچ کی معافی والی خبر فیک نیوز کے زمرے میں آتی ہے، انہیں اپنی بات کی وضاحت پیش کرنا ہوگی۔