ایس ایم تنویر بھی ملک میں نئے صوبے بنانے کے حامی

Published On 25 August,2025 02:36 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایس ایم تنویر بھی ملک میں نئے صوبے بنانے کے حامی بن گئے۔

پیٹرن انچیف یونائیٹڈ بزنس گروپ ایس ایم تنویر نے پروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمر عباس ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے صوبوں سے متعلق میاں عامر محمود کی تجویز کی حمایت کرتا ہوں، ہر ڈویژن 5 ارب ڈالر کی برآمدات کی صلاحیت رکھتی ہے، پاکستان کی برآمدات 200 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں۔

ایس ایم تنویر نے کہا کہ بھارت گیم سے نکل چکا ہے، حکومت سبسڈی نہ دے فوری شرح سود کم کر ے ہم گیم اٹھانے کو تیار ہیں، این ایف سی ایوارڈ کا سارا پیسہ لاہور یا کراچی نہیں خانیوال اور اوکاڑہ پر لگنا چاہئے۔