دیربالا: سی ٹی ڈی پولیس کا مشترکہ آپریشن،9 دہشتگرد ہلاک ، دو شہری شہید

Published On 26 August,2025 04:36 pm

دیربالا:(دنیا نیوز) خیبر پختونخوا کے علاقے دیر بالا میں پولیس اور سی سی ڈی کے مشترکہ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے9دہشت گرد ہلاک ، دو شہری شہید اور 10 سی سی ڈی اہلکار زخمی ہو گئے۔

ڈی پی او دیر بالا سید محمد بلال کا کہنا تھا کہ خفیہ اطلاع پر سی سی ڈی اور پولیس نے دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 9 فتنہ الخوارج کے دہشت گرد مارے گئے جن میں سے5 شرپسندوں کی لاشیں مل گئیں۔

سید محمد بلال نے بتایا تھا کہ آپریشن کے دوران دو شہری بھی شہید ہو گئے جب کہ 10سی ٹی ڈی اہلکار زخمی ہوئے جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

علاوہ ازیں ڈی پی او نے مزید بتایا کہ دیر بالا کے 20 کلومیٹر کے علاقے میں کئی روز سے شرپسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمہ تک سکیورٹی فورسز کارروائیاں جاری رکھیں گی۔

واضح رہے  دیر بالا میں گزشتہ روز بھی پولیس اور سی ٹی ڈی کے آپریشن میں 5 خوارج ہلاک ہوئے اور 8 پولیس اہلکار زخمی ہو ئے تھے۔