بلوچستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ 30اگست سے شروع : پی ڈی ایم اے

Published On 27 August,2025 10:53 pm

کوئٹہ :(دنیا نیوز) بلوچستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ 30اگست سے شروع ہوگا۔

محکمہ پی ڈی ایم اے نے کہا ہےکہ 30اگست سے2ستمبر کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے، ان اضلاع میں مو سیٰ خیل، دکی، ہرنائی ، لورالائی، ڈیرہ بگٹی اور کوہلو شامل ہیں۔

اسی طرح سبی، کچھی ، ژوب، شیرانی قلات اور سوراب ،خضدار، جعفر آباد، نصیر آباد، صحبت پور، اوستہ محمد میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں، بارشوں سے مقامی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو نے کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے نے سیاحوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ بارشوں کے دوران محتاط رہیں اور مسافروں بھی غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔