کوئٹہ:(دنیا نیوز) بلوچستان اسمبلی نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ کاازسرنو جائزہ لینےکی قرارداد مشترکہ طور پر منظور کر لی۔
بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ کا از سر نو جائزہ لینے کی قرارداد کی حمایت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےیر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ اس قرارداد کو حکومتی ارکان کیساتھ ملاکر مشترکہ قرارداد کی شکل میں منظور کیا جائے، مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر اسمبلی قائمہ کمیٹی اور پھر وزیراعلی ہاوس میں بحث ہوئی۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم سے غلطیاں ہوسکتی ہیں، میں نے اسمبلی اور اسمبلی سے باہر جماعتوں کو بات کرنے کی دعوت دی، چاہتے ہیں سب کے خدشات دور کرکے اتفاق رائے پیدا کیا جائے گا۔