کوئٹہ: (دنیا نیوز) عدالت عالیہ بلوچستان گیس کی فراہمی پر صوبائی حکومت پر برہم ہوگئی ، رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
بلوچستان ہائیکورٹ میں گیس کی فراہمی کے حوالے سے گیس کی سماعت کے دوران عدالت کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو گیس کی فراہمی میں امتیازی رویہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔
عدالت نے کہا کہ ایس ایس جی سی ایل رپورٹ کے مطابق بلوچستان کو صرف 60 ایم ایم سی ایف ڈی گیس، پنجاب کو 407 اور سندھ کو 198 فراہم کی جارہی ہے،یہ صورتحال آئین کے آرٹیکل 158 اور مساوی سلوک کی خلاف ورزی ہے۔
دورانِ سماعت عدالت نے تمام اضلاع و تحصیلوں میں گیس کی فراہمی کی تفصیل طلب کرتے ہوئے چیف سیکرٹری کو آئندہ اجلاس میں وفاقی حکومت کے ساتھ پیش رفت سے عدالت کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب عدالت عالیہ بلوچستان نےسردیوں کی شدت کے پیش نظر کوئٹہ میں گیس پریشر بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 4 نومبر 2025 کو ہوگی۔