کوئٹہ :(دنیا نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی کی رکن بشریٰ رند نے پارٹی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں بشریٰ رند نے کہا کہ پارٹی نے اپنے بنیادی وژن اور منشور سے انحراف کیا ہے، موجودہ قیادت کے رویے نے پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔
— Bushra Rind (@RindBushra) October 1, 2025
واضح اس سے قبل سابق رکن اسمبلی روبینہ عرفان بھی بی اے پی کی رکنیت سے مستعفی ہوچکی ہیں۔