کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے شہر ڈیرہ اللہ یار میں پولیس اہلکار نے دوران ڈیوٹی خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔
پولیس نے بتایا کہ ڈیرہ اللہ یار میں بینک کے باہر پولیس اہلکار ڈیوٹی کر رہا تھا جب اس نے خود کو گولی مار کر اپنی جان لے لی۔
حکام کے مطابق حوالدار حبیب اللہ کی لاش ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔