سعودی خاتون پر فارن ایکٹ کے مقدمے میں فرد جرم عائد

Published On 13 October,2025 02:17 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کی مقامی عدالت نے فارن ایکٹ کے مقدمے میں ملزمہ نور فاطمہ پر فرد جرم عائد کردی، ملزمہ نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت شرقی نے استغاثہ کے گواہان کو 23 اکتوبر کو بلالیا۔

وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ سعودی خاتون نور فاطمہ سیلاب زدگان کی مدد کے لیے پاکستان آئی تھیں، میزبان فیملی نے سعودی خاتون سے رقم، پاسپورٹ، موبائل چھین کر زیورات چوری کا مقدمہ درج کروا دیا تھا، چوری کے مقدمے میں ملزمہ کی بریت ہوچکی ہے۔

تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ سعودی قونصل خانے نے تاحال ملزمہ کے سعودی شہری ہونے کی تصدیق نہیں کی، ملزمہ کے خلاف فارن ایکٹ کا مقدمہ شارع فیصل تھانے میں درج ہے۔