فلسطینیوں کی نسل کشی کو دُنیا نے دیکھا، سیز فائر خوش آئند ہے: بلاول بھٹو

Published On 14 October,2025 04:21 pm

کراچی:(دنیا نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی کو دُنیا نے دیکھا، سیز فائر خوش آئند ہے۔

شہر قائد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں، غزہ میں ڈاکٹروں اور صحافیوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، ڈر اور خوف ہے کہ اِس بار بھی دھوکہ نہ ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی کو دُنیا نے دیکھا ہے،غزہ میں سیز فائر خوش آئند ہے، بطور وزیر خارجہ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کرتا تھا،اور اپنا موقف پیش کیا۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے قائم علی شاہ کے دور میں اکنامک زون شروع کیا، یہ سندھ حکومت کا کارنامہ ہے جو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا، آپ کا مقابلہ کسی اور صوبے سے نہیں ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اس سے پہلے سندھ حکومت کے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبے کو بھی سراہا گیا، ہم چاہتے ہیں آپس میں تقسیم کےبجائے دنیا کا مقابلہ کرنا چاہیے، ہمیں اِس پر فخر کرنا چاہیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ دنیا میں کینسرکا مہنگا ترین علاج ہے، کراچی میں کینسر کا فری علاج ہوتا ہے یہ بھی پاکستان کی کامیابی ہے، انکم سپورٹ پروگرام انہوں نے کہا کہ بیرون ملک کے وزرائےخارجہ بتاتے تھے بے نظیرا نکم سپورٹ پروگرام کو کاپی کرتے ہیں،اس مالی مدد کے پروگرام کے ذریعےغریب افراد کی مدد کا بہترین طریقہ ہے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نےبھی کرونا کےدوران امداد پہنچانے کے لیے بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام استعمال کیا، بانی نےصرف انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرکے لوگوں کو امداد پہنچائی، شہباز شریف نے ماضی میں کئی بار پروگرام کو مالی مدد کے لیے استعمال کیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سیلاب کے دوران سندھ میں20 لاکھ گھروں کو نقصان ہوا، جس موسمی تبدیلی کا نقصان اٹھا رہے ہیں اس میں ہمارا ہاتھ نہیں، 2022 کے سیلاب میں ہماری دعوت پرسیکرٹری جنرل اقوام متحدہ پاکستان آئے، پیپلزپارٹی نے بےگھروں کو زمین کا مالک بنایا۔